بایوگرافی
آپ کی ولادت ہندوستان کی مردم خیز اور معروف بستی گوپال پور میں ۴/جون ۱۹۸۳عیسوی کو ہوئی ،ولادت کے بعد آپ کا نام سید شباب حیدر رکھا گیا ، پھر بعد میں قلمی نام کے لئے سید شاہد جمال رضوی کا انتخاب کیا گیا۔ آپ کے والد کا نام ادیب عصر مولانا سید علی اختر رضوی ہے جن کی شخصیت، ترجمہ الغدیر اور دیگر قلمی و ادبی کارناموں کی وجہ سے اردو داں حضرات کے لئے محتاج تعارف نہیں ۔
آپ نے ابتدائی تعلیم مدرسہ ناصر الایمان گوپال پور میں حاصل کی اور وہاں سے فراغت کے بعد محمد صالح انٹر کالج میں انگریزی تعلیم کے لئے داخل ہوئے ، وہاں نویں درجہ تک تعلیم حاصل کی ، پھر وہاں سے جامع العلوم جوادیہ عربی کالج بنارس گئے جہاں آپ کی مذہبی اور دینی تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا ۔ ۲۰۰۴عیسوی میں مدرسہ جوادیہ کے آخری درجہ کا امتحان دیا اور اس میں امتیازی نمبروں سے سے کامیابی حاصل کرکے "فخر الافاضل" کی سند حاصل کی ۔
۲۰۰۴عیسوی میں ایرانی امتحان میں قبول ہونے کے ایک سال بعد ایران کے مشہور شہر قم المقدسہ تشریف لے گئے اور وہاں حوزہ علمیہ قم میں اپنی مذہبی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا ۔اس شہر میں پہلے سطوح کے دروس پاس کئے ، کارشناسی ارشد کا پایان نامہ (تھیسیز) لکھا اور اس میں مکمل ۲۰/نمبر حاصل کئے ۔ سطوح کے دروس پاس کرنے کے بعد اجتہاد کی سند حاصل کرنے کے لئے فقہ و اصول اور معارف کے دروس خارج میں شرکت کی اور الحمد للہ آج بھی یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔
آپ نے طالب علمی کے ابتدائی زمانہ سے لے کر آج تک بہت سے مضامین اورڈھیروں کتابیں لکھی ہیں ؛ آپ کے مضامین ہندوستان کے مشہور جرائداور اخبارات میں شائع ہوتے رہے ہیں اور آج بھی وقفہ وقفہ سے شائع ہوتے ہیں جن میں اصلاح (لکھنو)، الجواد (بنارس)، الواعظ(لکھنو) ، راہ اسلام ( دہلی)، اودھ نامہ ( لکھنو)، صحافت ( لکھنو)سر فہرست ہیں ۔آپ نے اپنے قلم حقیقت رقم سے جو کتابیں لکھی ہیں ان کی تعداد ۷۰/سے زیادہ ہیں، بعض کتابوں کی افادیت کی وجہ سے ہندوستان اور ایران کے بعض اہم اداروں نے خصوصی لوح تقدیر سے نوازا ہے ،
رسول اکرمؐ( ۳/جلدیں)
ثقل اکبر قرآن کریم ؛
ثقل اصٖغر اہل بیت ؑ؛
حضرت علی ؑقرآن کی روشنی میں ؛
حضرت علی ؑحدیث کی روشنی میں ؛
حضرت علی ؑمخالفین کی زبانی ؛
حضرت علی ؑمظلوموں کے سردار ؛
صدیقہ طاہرہ فاطمہ زہرا ؛
امام حسن ؛
امام حسین ؑ؛
حامی رسول حضرت ابوطالب ؛
اصحاب امیر المومنین ؛
حضرت علیؑ اور خلفا(دو جلدیں )؛
بنی امیہ ؛
معاویہ بن ابی سفیان ؛
عمرو عاص ؛
اصحاب جمل ؛
یزید بن معاویہ ؛
فقہ کے چار امام ؛
واقعہ غدیر خم ؛
جھوٹی کتابیں ؛
حضرت علی ؑکے شیعہ ؛
فضائل میں غلو ( دو جلدیں )
خلافت و امامت ؛
اجتہاد ؛
شعر اور شعرا؛
حدیث کی چوریاں ؛
ان کے علاوہ بھی دیگر کتابیں ہیں جن میں سے بعض مطبوعہ اور بعض غیر مطبوعہ ہیں ؛ بچوں اور نوجوانوں کے لئے بھی کچھ کامکس تیار کی ہیں جن میں سے کچھ چھپ چکی ہیں ۔
کتابوں اور مضامین کی ترتیب اور ترجمہ و تالیف کے علاوہ آپ بہت سی مذہبی فعالیتیں انجام دیتے ہیں ؛ جن میں سے بعض یہ ہیں:
آپ نے اس علمی اور مذہبی ادارے کو ۲۰۱۱عیسوی میں تاسیس کیا، اس ادارہ کے ذریعہ غدیر ، ولایت ، ایام فاطمیہ اور دیگر مذہبی موضوعات پر نصاب تعلیم مرتب کیاجاتاہے ، جوانوں میں مذہبی جذبہ پیدا کرنے کے لئے خوبصورت اور جذاب مذہبی پوسٹرز تیار کئے جاتے ہیں اور انہیں مختلف جگہوں پر لگایاجاتاہے ، بچوں کو دین و مذہب سے قریب کرنے کے لئے تصویری کتابیں اور کامکس آمادہ کی جاتی ہیں اور ان کے لئے خصوصی کلاسیز رکھے جاتے ہیں ۔
یہ ویب سائٹ دنیا کی چار (اردو، فارسی ، ہندی اور انگریزی) زبانوں پر مشتمل ہے ، ہر زبان میں ڈھیروں مضامین اور مقالے دیکھے جاسکتے ہیں ، بہت سی اردو کتابیں بھی اس سائٹ کے ذریعہ مفت ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہیں ، اس ویب سائٹ میں بچوں اور خواتین کا شعبہ بھی فعال ہے ، شعور ولایت فاؤنڈیشن کی اہم کتابیں ، پوسٹرز ، آڈیو ، ویڈیو اور دوسری بہت ساری چیزیں اس سائٹ پر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔
اس ادارہ کا علمی مرکز قم المقدمہ ایران میں ہے جس کے شعبہ تحقیق وتالیف کی ذمہ داری آپ کے ذمہ ہے ، اب تک آپ کی نظارت میں دسیوں کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں ۔
اس لائبریری جدید اردو ، فارسی اور عربی کتابوں کے علاوہ ڈھیروں اہم قدیمی کتابیں بھی موجود ہیں ، ادیب عصر مولانا سید علی اختر رضوی مرحوم کی جمع کتابوں کو مرتب کرکے لائبریری کی شکل دی گئی ہے جس سے کتاب دوست افراد خاطر خواہ استفادہ کررہے ہیں ۔
آپ غدیر کے موقع پرہندوستان کے بعض شہروں میں خصوصی نمایشگاہ کا انعقاد کرتے ہیں ، اس نمایشگاہ میں خوبصورت طریقہ سے غدیر کے اہم مناظر کی عکاسی کی جاتی ہے اور معارفتی حوالے سے مفید بنانے کے لئے عام افراد کے علاوہ جوانوں اور بچوں کے لئے اہم چیزیں رکھی جاتی ہیں ۔ ہندوستان میں غدیر کے موقع پر نمایشگاہ کے انعقاد کی بنیاد آپ ہی رکھی ہے۔
مسلسل کئی برسوں سے جوانوں کو غدیر و ولایت کے معارف سے آشنا کرنے کے لئے ہندوستان کے مختلف شہروں میں غدیر کے موقع پر آپ شاٹ ٹرم کورس کا انعقاد کرتے ہیں ۔
آپ بعض علمی و مذہبی جرائد میں خصوصی عہدہ کے حامل ہیں جن کی تفصیل یہ ہے:
مدیر اعلیٰ ششماہی شعور ولایت (لکھنؤ)
مدیر معاون ششماہی فکر و نظر (پٹنہ)
رکن مجلس علمی مجلہ ایقان (قم ایران)
رکن ہیئت تحریریہ مجلہ مبلغ ( قم ایران )
رکن ہیئت تحریریہ سہ ماہی نبا ( لکھنؤ)s
غدیر، قرآن حدیث اور ادب میں جلد اول
مؤلفین حدیث غدیر ، مولانا شہوار حسین نقوی ؛
ویب سائٹ (www.shaoorewilayat.com)