|
عنوان |
غدیر مودت |
مؤلف |
مولانا سید شاہد جمال رضوی گوپال پوری |
مترجم |
|
ناشر |
شعور ولایت فاؤنڈیشن |
موضوع |
غدیر و و لایت |
زبان |
اردو |
صفحات |
119 |
کتاب کے بارے میں |
یہ کتاب غدیر خم کے عظیم واقعہ کے سلسلے میں لکھی گئی ہے ، کتاب میں واقعہ غدیر کو تمام تر جزئیات کے ساتھ لکھاگیاہے اور اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ غدیر سے متعلق کوئی بھی اہم گوشہ قلم زد نہ ہونے پائے ۔غدیر سے متعلق لکھی گئی دوسری کتابوں سے اس کتاب کا امتیاز یہ ہے کہ اس میں کہانی اور ناول کا انداز اور لہجہ اختیار کیاگیاہے تاکہ لوگ دلچسپی سے اس کتاب کو پڑھ سکیں اور واقعہ غدیر سے آشنائی حاصل کرسکیں ، کتاب کے مطالعہ کے بعد آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ اپنے موضوع پر اہم اور منفرد کتاب ہے ۔ |
مؤلف کے بارے میں |
اس کے مصنف مولانا سید شاہد جمال رضوی ہیں جنہوں نے ابتدائی تعلیم مدرسہ جوادیہ بنارس میں حاصل کی پھر اعلی ٰ تعلیم کے لئے حوزہ علمیہ قم تشریف لے گئے ۔ مؤلف نے زبان و قلم سے دین اسلام کی بہت خدمتیں کی ہیں اور صرف غدیر کے موضوع پر چالیس سے زائد کتابوں کا ترجمہ و تالیف کیا ہے ۔ کتابوں کے ترجمہ و تالیف میں اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ ہندوستان یا بر صغیر کے عوام خاص طور سے جوانوں کی ضرورت کو پیش نظر رکھیں ، اس کتاب میں بھی اس بات کا التزام رکھاہے اور کہانی کے انداز میں کتاب تصنیف کی ہے ۔ |
GO TO BOOK LIBRARY
|