اہداف و مقاصد


غدیر و ولایت ہمارے عقائد و کردار کی بنیاد ہے ، ہماری ثقافت کی شہ رگِ حیات ہے ، ہم اسی سے لو لگائے جیتے آئے ہیں اور اسی پر مرتے رہیںگے ، اس کا سر چشمہ قرآن کی ابد آثار آیات سے ملتا ہے اور اس کی آبیاری مسلسل تیس برس پر مشتمل سیرت رسول نے کی ہے ، آنحضرت نے اعلان غدیر اور ولایت کی اہمیت و عظمت کے پیش نظر اسے آنے والی نسلوں کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کا خصوصی حکم دیاہے ۔'' ألا فیبلغ الشاھد الغائب'' کا یہ آفاقی حکم رسول آج بھی ہمارے ذہنوں کو ٹہوکا دے رہاہے کہ ہم غدیر و ولایت کا پیغام زیادہ سے زیادہ عام کریں اور اسے دنیا کے گوشے گوشے میں پہونچائیں۔

ہم نے آنحضرت کے اس ارشاد گرامی کو اپنا ولین فریضہ سمجھتے ہوئے ''شعور ولایت فاؤنڈیشن'' نامی ایک ادارہ کی بنیاد رکھی ہے ، اس ادارہ کی تاسیس کا اولین ہدف و مقصد یہ ہے کہ حضرت امیر المومنین علی بن ابیطالب علیھما السلام کی ولایت و امامت کے علاوہ علوم آل محمدصلواة اللہ علیہم کی ہر ممکن طریقہ سے نشر و اشاعت کی جائے ، متذکرہ مقصد کے حصول کے لئے شعور ولایت فائونڈیشن کو مختلف شعبوں میں تقسیم کیاگیاہے

شعبہ دار القرآن

شعبۂ تحقیق و تالیف

شعبۂ تعلیم و تربیت

شعبۂ ویب سائٹ

شعبۂ تبلیغ

شعبۂ کتب خانہ

شعبۂ نشر یات

شعبۂ ثقافت

  • ١۔ جوانوں میں قرآنی مسائل کی ترغیب کے لئے پورے ملک میں قرآنی مراکز کا قیام
  • ٢۔ حفظ قرآن کریم کے لئے نو جوانوں اور جوانوں کی تشویق و ترغیب
  • ٣۔ طلاب کرام کے لئے تفسیر قرآن کے کلاسوں کا انعقاد
  • ٤۔ مبلغین عظام کے لئے موضوعی آیات کی جمع آوری
  • ٥۔ قرائت قرآن کے کلاسوں کا انعقاد
  • ٦۔ معارف قرآن کے کلاسوں کا انعقاد
  • ٧۔ معارف قرآن کے موضوعات پر مشتمل کتابوں اور مقالوں کی تالیف و ترتیب
  • ٨۔ قرآنی مسابقوں کا انعقاد
  • ١۔ معاشرہ کی ضرورت خاص طور سے ولایت و غدیرکے موضوع پر کتابوں کی تالیف و تحقیق
  • ٢۔ عربی و فارسی کتابوں کا اردو زبان میں ترجمہ
  • ٣۔ بر صغیر کے علماء و فضلاء کے آثار کا احیاء ، نیز ان کا فارسی زبان میں ترجمہ
  • ٤۔ تالیف شدہ کتابوں کی طباعت اور نشر و اشاعت
  • ٥۔ ولایت اور غدیر کے موضوع پر علمی و تحقیقی سمینار کا انعقاد
  • ٦۔عوام الناس کی ضرورتوں کے پیش نظر انٹر نیٹ کے ذریعہ مقالات و مضامین کی نشر و اشاعت
  • ٧۔ شبہات و اعتراضات کے جوابات سے مخصوص کلاسوں کا انعقاد
  • ٨۔ ولایت اور معارف دین کے موضوعات پرمقابلہء مقالہ نویسی
  • ١۔ ولایت و غدیر کے موضوع پر بچوں کے لئے مقدماتی سطح پر درسی کتابوں کی تدوین
  • ٢۔ ولایت و غدیر کے موضوع پر مشتمل عالی سطح پر درسی کتابوں کی تدوین
  • ٣۔ خواتین و حضرات کے لئے دینی کلاسوں کا انعقاد
  • ٤۔ خواتین و حضرات کے لئے ماہ ذی الحجہ میں موضوع غدیر سے مخصوص کلاسوں کا انعقاد
  • ٥۔ خواتین و حضرات کے لئے احکام کی مخصوص کلاسوں کا انعقاد
  • ٦۔ کلاسوں کے اختتام پرکوئز کا انعقاد
  • ١۔ ویب ورلڈ کے ذریعہ علوم آل محمد (ص)کی نشر و اشاعت
  • ٢۔ انٹر نیٹ کے ذریعہ قارئین کو تالیف شدہ و ترجمہ شدہ کتابیں دستیاب کرانا
  • ٣۔ انٹر نیٹ کے ذریعہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی ولادت و شہادت کی مناسبت پرمقالات و مضامین کی
  • ٤۔ انٹر نیٹ کے ذریعہ شرعی و دینی سوالات بالخصوص ولایت کے اعتراضات کے جوابات
  • ٥۔ مذہب تشیع کی اہم ترین ویب سائٹس بالخصوص ولایت و غدیر سے متعلق ویب سائٹس کا تعارف
  • ٦۔ انٹر نیٹ کے ذریعہ مذہب تشیع اور ولایت و غدیر پر کئے گئے اہل سنت کے اعتراضات کے جوابات
  • ٧۔ سافٹ ویرکی شکل میں شرعی مسائل کی تبیین و تبلیغ
  • ٨۔ سی ڈیز کی شکل میں دینی و شرعی مسائل کی تبیین و تبلیغ
  • ٩۔سی ڈیز کی شکل میں اہم ترین مقالات اور مسائل کی جمع آوری اور ان کی نشر و اشاعت
  • ١٠۔ غدیر و ولایت کے متعلق اہم ترین سی ڈیز کی جمع آوری
  • ١١۔ غدیر و ولایت سے مخصوص مختلف سی ڈیز کی نشر و اشاعت
  • ١۔ کتابخانہ کے ذریعہ علوم محمد و آل محمد (ص) کی نشر و اشاعت
  • ٢۔ کتابخانۂ ( مینار شعور ) کے لئے مستقل عمارت کی فراہمی
  • ٣۔کتابخانہ کے لئے اردو ، ہندی ، عربی ، فارسی اور انگریزی زبانوں میںعلمی ، مذہبی ، ثقافتی اور دینی تعلیمات پر مشتمل کتابوں کی فراہمی
  • ٤۔ عوام الناس خاص طور سے بچوں اور جوانوں میں کتابخوانی کا جذبہ پیدا کرنا
  • ٥۔ مذہب تشیع کے دفاع کے لئے جوان نسل کی تربیت اور ان کی مذہبی تقویت
  • ٦۔ لوگوں کی ضرورت کے پیش نظر علمی ، دینی ، تربیتی و...کتابوں کی فراہمی
  • ٧۔ اردو زبان میں اہل سنت کی معتبر کتابوں کی فراہمی
  • ٨۔ مسابقہ کتابخوانی کا انعقاد
  • ٩۔ کتب خانہ میں موجود کتابوں کی فہرست سازی اور جمع بندی
  • ١٠۔ دنیاکے مختلف کتب خانوں اور علمی مراکز کے ساتھ رابطہ برقرار کرنا
  • ١۔ ماہ مبارک رمضان ، محر م و صفر اور ایام فاطمیہ میںارسال مبلغین
  • ٢۔ ماہ ذی الحجہ میں غدیر و ولایت سے مخصوص تبلیغی دورے کے لئے مقامی مبلغین سے استفادہ
  • ٣۔ تبلیغی عزیمت سے قبل مبلغین کے لئے مخصوص کلاسوں کا انعقاد
  • ٤۔ تبلیغ سے مخصوص مسابقوں کا انعقاد
  • ١۔ غدیر و ولایت کی محوریت پر ایک سہ ماہی مجلہ کی اشاعت
  • ٢۔ طلاب کرام کے درمیان علمی اور تحقیقی مقالات کی تحریر کا جذبہ پیداکرنا
  • ٣۔ قارئین کے دینی و علمی و ادبی ذوق و معیار کو فروغ دینا
  • ٤۔ خالص تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کی نشر و اشاعت
  • ١۔مذہبی مناسبتوں پر محافل و مجالس کا انعقاد
  • ٢۔ اسلامی اعیاد بالخصوص عید غدیر میں جشن مسرت کا انعقاد
  • ٣۔مختصر و مفید اشتہارات اور بروشورز کے ذریعہ مذہبی مناسبتوں کا تعارف
  • ٤۔ عید غدیر کی مناسبت سے مخصوص کانفرس کا انعقاد
  • ٥۔ مساجدا و ر امامبارگاہوں کی توسیع و تزئین میں ضروری اقدامات
  • ٦۔ جوانوں میں مذہبی امور میں پیش قدمی کا جذبہ ایجاد کرنا
  • ٧۔ بہت سے دیگر امور کی انجام دہی جن سے اسلامی تہذیب و ثقافت کو فروغ مل سکے۔